چھوٹی صنعتیںقومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہے، گورنر سندھ محمدزبیر
وفاقی حکومت کی مثبت پالیسیوں کے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں،حکومت اسمال انڈسٹریز کی فعالیت کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے، اتحاد کاٹیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو
جمعرات 22 جون 2017 22:31
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ انفرااسٹرکچر کی ترقی و بحالی کے بغیر تیز رفتار ترقی ممکن نہیں اس سلسلہ میں وفاقی حکومت انفرااسٹرکچر کی ترقی و بحالی کے لئے جامع منصوبہ پر کام کررہی ہے با الخصوص صنعتی ایریاز اور اسمال انڈسٹریز کے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر انفرااسٹرکچر کی ترقی و بحالی کے کام کو فوقیت دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمال انڈسٹریز کی فعالیت سے قومی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے میں مدد مل رہی ہے کیونکہ چھوٹے صنعتی یونٹس کو بھرپور سہولیات فراہم کرکے ہی معاشی طاقت کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمال انڈسٹریز کی ضروریات کو ہر صورت پورا کیا جائے گا اس ضمن میں اتحاد کا ٹیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن سے مشاورت معاون ثابت ہو گی ، بجلی ، پانی اور انفرااسٹرکچر کی ترقی و بحالی کی ضروریات کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے تعاون سے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وفد کے صدر حاجی صالحین تنولی نے گورنر سندھ کو بتایا کہ بلدیہ ٹا?ن میں چھوٹے چھوٹے صنعتی یونٹس قائم ہیں جن میں زیادہ تر آئرن ری رولنگ ملز ہیں ، اسمال انڈسٹریز کی فعالیت میں بجلی ، پانی اورنقل و حمل کے ذرائع بہت اہمیت رکھتے ہیں ، علاقہ کی اہم ترین شاہراہ ابو ہریرہ روڈ عرصہ 20 سے 25 برس قبل تعمیر ہوئی تھی جس کے بعد سے آج تک اس شاہراہ پر کسی بھی قسم کا کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوا ، جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے لوگوں کو آمد رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے با الخصوس بارش کے دنوں میں شاہراہ پر سفر کرنا نا ممکن ہو جاتا ہے ، ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ اورنج لائن منصوبہ جوکہ اورنگی نمبر 5 تک ہے اسے حب ریور روڈ تک مزید توسیع دی جائے تاکہ بلوچستان سے آنے والے افراد اور بلدیہ ، نیول کالونی ، سعید آباد سمیت اطراف کے باسی بھی اس منصوبہ کی افادیت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بلدیہ پمپنگ اسٹیشن کی موٹریں پرانی اور خراب ہو چکی ہیں جو پانی کی تسلسل سے فراہمی میں رکاوٹ بن رہی ہیں ، بجلی کے مسئلہ پر کے الیکٹرک کی اجازت سے ایسوسی ایشن نے اپنی مدد آپ کے تحت 18 کروڑ روپے کی لاگت سے فیڈر نصب کیا تھا جس سے بجلی کی تسلسل سے فراہمی کے باعث اسمال انڈسٹریز میں کام جاری ہے ،اگر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ہمیں اجازت دے تو ہم اپنی مدد آپ کے تحت نئی موٹریں نصب کرکے ادارہ کو دے سکتے ہیں تاکہ پانی کی تسلسل سے فراہمی یقینی ہو سکے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ کی توسیع کے حوالہ سے وہ صوبائی حکومت اور علاقہ کی ساڑھے چار کلومیٹر ابو ہریرہ روڈ کی تعمیر کو کراچی پیکج میں شامل کرنے کے لئے میئر کراچی اور وفاقی حکومت سے رابطہ کرینگے جبکہ پانی کے مسئلہ با الخصوص موٹرز کی تبدیلی کے حوالہ سے متعلقہ ادارہ سے بات چیت بھی کی جائے گی۔ وفد میں جنرل سیکریٹری وزیر اعوان ، اقبال جعفرانی ، غلام مصطفی ایڈوکیٹ ، ایم اورنگزیب ، عبد الحنان ، خالد محمود ، وقار تنولی ، رفیق خان اور عالم زیب سمیت دیگر شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.