کلبھوشن کے حکومت اور سیاسی شخصیات سے تعلقات تھے: نبیل گبول کا الزام

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 جون 2017 20:39

کلبھوشن کے حکومت اور سیاسی شخصیات سے تعلقات تھے: نبیل گبول کا الزام
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جون2017ء) نبیل گبول نے الزام عائد کیا ہے کہ کلبھوشن کے حکومت اور سیاسی شخصیات سے تعلقات تھے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کلوبھوشن یادیو کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

نبیل گبول نے الزام عائد کیا ہے کہ کلبھوشن کے حکومت اور سیاسی شخصیات سے تعلقات تھے۔ اس حوالے سے جلد مزید تفصیلات منظر عام پر آ جائیں گی۔ واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ ہے جو پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتا رہا ہے۔ کلبھوشن کو گزشتہ برس حساس اداروں نے گرفتار کیا اور اس نے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔