پاکستان سے امریکی ’’ڈومور‘‘مطالبہ پر چین کا ردعمل

ْپاکستان خطے میں امن وسلامتی اور استحکام اقتصادی ومعاشی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہے پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف لڑائی کا اہم کردار رہاہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

جمعرات 22 جون 2017 22:29

پاکستان سے امریکی ’’ڈومور‘‘مطالبہ پر چین کا ردعمل
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) امریکہ کا پاکستان سے ’’ڈومور‘‘مطالبہ پر چین نے ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا کا اہم ملک ہے ، پاکستان خطے میں امن وسلامتی اور استحکام اقتصادی ومعاشی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہے ، پاکستان خطے میں اور بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف لڑائی کا اہم کردار ہے ۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران پاکستان سے امریکی مطالبہ ڈومور پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا پاکتان سے ’’ڈومور‘‘مطالبہ پر چین نے ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا کا اہم ملک ہے ، پاکستان خطے میں امن وسلامتی اور استحکام اقتصادی ومعاشی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہے ، پاکستان خطے میں اور بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف لڑائی کا اہم کردار ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں بہت نقصان اٹھائے ہیں ۔ خطے میں امن ، سلامتی اور استحکام کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے سے دریغ ںہیں کیا۔ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی خدمت اور رویہ کو سراہنا چاہیے اور پاکستان کی داخلی سلامتی اور علاقائی حیثیت کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :