ایشین ڈویپلمنٹ بنک پاکستان ریلوے کی اس منصوبہ میں مدد کررہا ہے منصوبہ کے مطابق وزارت ریلوے اور ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور کے لیے علیحدہ اور واضح پالیسی ریگولیٹری قوانین اور آپریشنل قوانین ہوں گے اس کے مطابق آپریشنل کا تعلق کمرشل لائن کے ساتھ ہوگا بزنس کے لیے علیحدہ لائن بنائی جا ئے گی اس کے نتیجے میں فرائیٹ ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کا ر وسیع کیا جا ئے گا ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو بریفننگ

جمعرات 22 جون 2017 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) وزارت ریلوے جو پاکستان ریلوے کے سٹڑیٹیجک پلان کے تحت چل رہی ہے اس حوالے سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کوجمعرات کے روز وزارت ریلوے میں بریفننگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایشین ڈویپلمنٹ بنک پاکستان ریلوے کی اس منصوبہ میں مدد کررہا ہے منصوبہ کے مطابق وزارت ریلوے اور ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور کے لیے علیحدہ اور واضح پالیسی ریگولیٹری قوانین اور آپریشنل قوانین ہوں گے اس کے مطابق آپریشنل کا تعلق کمرشل لائن کے ساتھ ہوگا بزنس کے لیے علیحدہ لائن بنائی جا ئے گی اس کے نتیجے میں فرائیٹ ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کا ر وسیع کیا جا ئے گا اور مسافر ٹرانسپورٹ کمپنیز بنائی جا ئیں گی پی ار ایس پی کے ڈرافٹ کی تکمیل کے بعد منظوری کے لئے کابینہ کمیٹی برائے انفرسٹریکچر کوبھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

منظوری کے بعد منسٹری آف ریلو ے اور پاکستان ریلوے کو دیئے جائے گا۔کراچی ریلوے ڈویژن اپ گریڈیشن کی تجویز دی گی اور کہا گیا کہ کراچی پاکستان کا بڑا تجارتی مرکز ہے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے ڈویژن کو صوبے کے جغرافیائی حدود میں ہی رہنا چاہیے پہلے بھی کچھ ڈویژن دو صوبوں میں آتے جس کی وجہ سے غلط فہمی بعد ہوتی ہے ،بلوچستان میں دو ڈویژن ہونگے جن میں ایک کوئٹہ دوسرا گودارہونگے ،اس طر ح سندھ میں کراچی اور سکھر،خبیر پختو نخوا میں پشاور ،پنجاب میں نئے ڈویژن کی تشکیل آپریشنل سٹڈی کے بعد دی جائے گی اس موقع پر چیئر پرسن پروین آغا،سیکرٹری ریلوے بورڈ آفتاب اکبر، ایڈوئزر انجم پرویز، ممبر فنانس غلام مصطفی بھی موجود تھے ،ڈی جی پلاننگ مظہر علی شاہ نے بریفنگ دی۔