چوہدری نثار سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ، پاک کینڈا تعلقات ،دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 22 جون 2017 22:29

چوہدری نثار سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ، پاک کینڈا تعلقات ،دوطرفہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے کینیڈین ہائی کمشنر پیری جان کالڈروڈ کی ملاقات ۔ ملاقات میں پاک کینڈا تعلقات ،دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کیساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس میں مزید وسعت کا خواہاں ہے ۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان اچھے دوست ہیں اور مستقبل میں دونوں ملکوں کی دوستی مزید مضبوط ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :