پوراگردشی قرضہ ایماندار صارفین سے وصول کرنے کا منصوبہ زیادتی ہے، احتجاج ہو گا، نیپرا کو غیر فعال بنا کر وزارت کو من مانی کی اجازت دے دی گئی ہے،پاور سیکٹر میں بد انتظامی کے ذمہ دار عوام نہیں تو سزا کیوں دی جا رہی ہے
اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ کا بیان
جمعرات 22 جون 2017 22:29
(جاری ہے)
حکومت کو بجلی کے بلوں میں کوئی بھی سرچارج اور فیس عائد کرنے کا اختیار حاصل ہے مگر اسکے لئے نیپرا کی منظوری ضروری ہے مگر اب اس قوانین میں ترمیم کے کے نیپراکی منظوری کی شرط ختم کی جا رہی ہے تاکہ حکومتی منصوبوں پر بلا روک ٹوک عمل درامد ہو جائے ۔
انھوں نے کہا کہ اگر پانی اور بجلی کی وزارت کو یہ اختیار دینا ہے کہ جب چاہے ریگولیٹر سے منظوری لئے بغیر بجلی کی قیمت میں اضافہ کرسکے تو پھر ریگولیٹر کی ضرورت ہی کیا ہے اور اس ادارے کو قائم رکھ کر کروڑوں روپے کیوں ضائع کئے جا رہے ہیں۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ نیپرا کسی حد تک عوام کے مفادات کا تحفظ کر رہا تھا مگر اب اسے کمزور کیا جا رہا ہے تاکہ بجلی پیدا کرنے والے اداروں کے مفادات کو پروان چڑھایا جا سکے۔اگر حکومت عوام کے بجائے قدمی خزانے سے گردشی قرضہ کی ادائیگی کرے تو اس سے خسارہ بڑھ جائے گا جو پہلے ہی تیس ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے اور حکومت اس میں مزید اضافہ نہیں چاہتی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پاور سیکٹر کی بد انتظامی کی سزا عوام کو دینا چاہ رہی ہے جو ظلم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
-
پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،میاں زاہد حسین
-
چائے کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں نمایاں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.