آئی جی اسلام آباد پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی1213 افسران اور ملازمین میں انعامات تقسیم کئے

جمعرات 22 جون 2017 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد خالد خٹک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی1213 افسران اور ملازمین میں انعامات تقسیم کئے اس سلسلہ میں پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں انعامات تقسیم کرنیکی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اشرف زبیر صدیقی،اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ محمد سلیمان ،ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کے علاوہ دیگر سینئر پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

تقریب میں آئی جی اسلام آباد نے تمام رینکس کے افسران و جوانوں جنہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران بہترین پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا ان میں نقد انعامات تقسیم کئے ۔آئی جی اسلام آباد نے اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کی تمام ڈویژنز سے ایسے افسران و ملازمان کو چنا گیا تھا جنہوں نے سال بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

ان میں اسلام آباد پولیس کے انوسٹی گیشن ونگ سے 08 افسران و جوانوں،آپریشن ڈویژن ناکہ جات ڈیوٹی سے 240 ،آپریشن ڈویژن میں دیگر ڈیوٹیز دینے والے 386 ،پولیس ٹریننگ سکول سے 59 ،میڈیا ہاوسز پر ڈیوٹی دینے والے 03 ،اسلام آباد کے مختلف داخلی راستوں پر ڈیوٹی دینے والے 92 ،ریپڈ ریسپانس فورس سے 08 ،اور دیگر ڈویژنز سے 417 سمیت کل 1213 افسران و جوانوں کے لئے خصوصی انعامات کئے گئے ہیں ۔آئی جی اسلام آبادنے افسران اور ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی بہترین کارکر د گی کا مظاہر ہ کرتے رہیں تاکہ محکمہ پولیس کا نام مزید روشن ہو اور دیگر ملازمان بھی آپ کی تقلید کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :