سیالکوٹ،ملکھانوالہ سٹاپ کے پاس تیزرفتار چنگ چی رکشہ نالے میں گرگیا، 70سالہ بزرگ ڈوب کر جاں بحق

جمعرات 22 جون 2017 22:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) ملکھانوالہ سٹاپ کے پاس تیزرفتار چنگ چی رکشہ نالہ ایک میں گرنے سے اس میں سوار 70سالہ بزرگ ڈوب کر جاں بحق۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122سیالکوٹ کی ایک ریسکیو ایمبولینس اور واٹر ریسکیوٹیم کچھ دیر بعد جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور مقامی لوگوں کے ساتھ ملکر رکشہ کو نالہ سے نکالنے کے ساتھ 70سالہ محمد نواز ولد اللہ دتہ سکنہ وائیں گا?ں کی تلاش شروع کردی۔

ڈیڑھ گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد محمد نواز کی نعش نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی۔عینی شاہدین کے مطابق بزرگ پیدل سڑک پر اپنے گا?ں وائیں کی طرف جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے چنگ چی رکشہ کے کم سن ڈرائیور کے باربار اصرار پر اس میں سوار ہوگئے اور چندہی منٹوں بعد حادثہ کے شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ عنوان :