شیخوپورہ، اسلام پورہ کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ایک جاں بحق،دوسراشدید زخمی

جمعرات 22 جون 2017 22:25

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) تھانہ بھکھی کے علاقہ اسلام پورہ کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ایک شخص جاں بحق،دوسراشدید زخمی ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ اسلام پورہ کا رہایشی ممتاز علی اور حیدر علی دونوں بھائی اپنی موٹر سائیکل پر فیصل آبا در وڈ کی جانب جانے کے لیے جیسے ہی نکلے کہ اچانک ہی سامنے سے آنے والی تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے دونوں کو کچل ڈالا جسکے نتیجہ میں ممتاز موقعہ پر ہی جان بحق ہوگیا جبکہ اسکا بھائی علی حیدر شدید زخمی ہوگیا جسکو ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا یگا ہے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقعہ سے فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگیا بھکھی پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لیکر لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کردیا ہے تاہم ابھی تک ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :