سیالکوٹ،دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب، پانی کی آمد 93ہزار کیوسک ریکارڈ

جمعرات 22 جون 2017 22:19

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب، پانی کی آمد 93ہزار کیوسک ریکارڈ۔ندی نالوں میں بھی پانی کی سطح بلند ہونا شروع ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام ہیڈ مرالہ اتھا رٹی سے حاصل ہو نے والے اعداووشما ر کے مطا بق دریا ئے چنا ب ،دریا ئے جمو ں تو ی،دریا ئے منا ورتو ی کے سنگم ہیڈ مرالہ کے مقا م پانی کی آمد93689کیو سک جبکہ ہیڈ خانکی کے لئے اخراج 60189کیو سک ریکا رڈ کیا گیااور دریا ئے چنا ب میں پانی کی آمد84246کیوسک،در یا ئے جمو ں تو ی 7539کیوسک، در یا ئے منا ور تو ی 1906کیو سک آمد ریکا رڈ کی جا رہی ہے۔

جبکہ نہر اپر چنا ب کو12900کیو سک اور نہر مر الہ راوی لنک کو 22ہزار کیو سک کی بجائے 20600 کیوسک پانی فراہم کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

اور نہر بی آر بی کو ہیڈ بمبا نو الہ سے 5800 کیوسک نہر نوکھر کو 675 نہر لوئیر چناب کو 6300جبکہ مسلسل منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث 225کیوسک پا نی کا نقصان ہورہاہے۔دوسری طرف مقبوضہ جموں کشمیر سے سیالکوٹ میں داخل ہونے والے نالہ ڈیک ،نالہ ایک، نالہ پلکھواور نالہ بھیڈ میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام دریا اور ندی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔دریا میں طغیانی مقبوضہ کشمیر میں دو روز بارشوں کے باعث ہے۔ جو کہ خطرہ کے لیول سے نیچے ہے۔

متعلقہ عنوان :