شہدا پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں اور انکے لواحقین کے مسائل کا حل پولیس ویلفیئر کی ترجیحات میں شامل ہے‘کیپٹن (ر) عثما ن خٹک

شہدا کی فیملیز کو درپیش مسائل کے حل میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے کسی بھی افسر یا اہلکار سے قطعی کوئی رعائت نہیں برتی جائے شب قدر، جمعتہ الوداع ،چاند رات اور نماز عید کی سیکورٹی اور فیروز پور روڈ سمیت شہر کی مختلف شاہرات سے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ‘آئی جی پنجاب کا تقریب سے خطاب

جمعرات 22 جون 2017 22:19

شہدا پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں اور انکے لواحقین کے مسائل کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان خٹک نے کہا ہے کہ شہدا نا صرف محکمہ پولیس کا فخر بلکہ پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں اور انکے لواحقین و فیملیز کی دیکھ بھال اور انکے مسائل کا حل پولیس ویلفیئر کی ترجیحات میں شامل ہے ،تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو سنٹرل پولیس آفس سے واضح احکامات ہیں کہ شہدا کے بچوں کی تعلیم اور انکے خاندانوں کی کفالت کیلئے ویلفیئر رولز کے تحت گذارہ الاؤنس سمیت تمام وظائف شہدا کی بیوگان اور انکے وارثان کے بینک اکاؤنٹس میں بلا تاخیر وقت مقررہ پر ٹرانسفر ہوںاور اس سلسلے میں کسی شہید کی بیوہ یا وارثان کو شکایت ہو تو وہ براہ راست مجھے سنٹرل پولیس آفس میں مل سکتے ہیں یا فون پر رابطہ کرسکتے ہیں ان کے مسئلے کا حل ترجیحی بنیاد پر کیا جائے گا ، شہدا کی فیملیز کو درپیش مسائل کے حل میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے کسی بھی افسر یا اہلکار سے قطعی کوئی رعائت نہیں برتی جائے اور انکے خلاف فوری محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ،پنجاب پولیس ایک خاندان کی مانند ہے جس کے اراکین میں کانسٹیبل سے لے کر آئی جی رینک تک سب شامل ہیں جن کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں ، رہائشی پلاٹ شہداکی عظیم قربانی کا نعم البدل تو نہیں لیکن یہ ادارے کی جانب سے آپکے لئے عید کا تحفہ ہیں،آئی جی پنجاب نے کہا کہ شب قدر، جمعتہ الوداع ،چاند رات اور نماز عید کی سیکورٹی اور فیروز پور روڈ سمیت شہر کی مختلف شاہرات سے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں ڈولفن فورس ، پیرو فورس اور ٹریفک پولیس ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور کوارڈی نیشن رکھیں اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا رلائے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس اور شہداکی فیملیز میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز محسن حسن بٹ ، سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد امین وینس ، ایڈیشنل آئی جی ویلفئیر اینڈ فنانس شعیب دستگیر ، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی امجد جاوید سلیمی ، ایڈیشنل آئی جی ڈسپلن اینڈ انسپکشن ا عجازحسین شاہ ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اظہر حمید کھوکھر ، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب فاروق مظہر،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف ، اے آئی جی آپریشنز وقار عباسی ، سی ٹی او لاہور رائے اعجاز اور ایس پی ڈولفن محمد فیصل بھی شریک تھے ۔

اس موقع ایڈیشنل آئی جی ویلفئیر اینڈ فنانس شعیب دستگیر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ تقریب میں مدعو کئے کئے شہدا پولیس میں لاہور، ملتان ، منڈی بہاؤالدین ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اوکاڑہ ، شیخو پورہ اور گوجرانوالہ میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے 14فیملیز کے لواحقین شامل ہیں جن کا انتخاب دو کیٹیگریز سے کیا گیا ان کیٹیگریز میںبم دھماکوں اور ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلوں کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا شامل ہیں جنہیںپنجاب پولیس اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تعاون سے یہ پلاٹ دیئے جا رہے ہیں ۔

تقریب میں آئی جی پنجاب نے شہدا کے بچوں کو 2ہزار روپے فی کس کے حساب سے عیدی بھی دی۔آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا کہ صوبے میں نماز عید کے اجتماعات کیلئے فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں اور سی سی پی او، آر پی اوز اورڈی پی اوز اس بات کو یقینی بنائیں کہA کیٹیگری کی عید نمازوں کے اجتماعات کی سیکورٹی وہ خود ترتیب دیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان مقامات پر نفری نماز کے اوقات سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل ان پوزیشن ہوجبکہ صوبے بھر میں تمام سرکل افسران عید اجتماعات پر سیکورٹی دینے والی سیکورٹی نفری کو نہ صرف خود چیک کریں بلکہ انہیں ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں۔

انہوں نے اجلاس میں مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فیروز پور روڈ سمیت شہر کی مختلف شاہرات پر ون وے کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور مقام و مرتبے کا لحاظ کئے بغیر کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :