وزیراعظم نواز شریف کو مسجد نبویﷺ میں آمد کے موقع پر وہاں موجود پاکستانیوں کے تنقیدی جملوں کا سامنا کرنا پڑ گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 جون 2017 20:06

وزیراعظم نواز شریف کو مسجد نبویﷺ میں آمد کے موقع پر وہاں موجود پاکستانیوں ..
مدینہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جون2017ء) وزیراعظم نواز شریف کو مسجد نبویﷺ میں آمد کے موقع پر وہاں موجود پاکستانیوں کے تنقیدی جملوں کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

مسجد الحرام میں کچھ روز گزارنے کے بعد وزیراعظم اب مدینہ میں مسجد نبویﷺ پہنچے۔ تاہم ان کی آمد پر ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی۔ وزیراعظم نواز شریف کو مسجد نبویﷺ میں آمد کے موقع پر وہاں موجود پاکستانیوں کے تنقیدی جملوں کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ تاہم وزیراعظم کی حفاظت پر معمور سیکورٹی اہلکار وزیراعظم کو وہاں سے فوری دوسری جانب لے گئے۔

متعلقہ عنوان :