مدینہ منورہ میں موجود مریم نواز کو زندگی کی بڑی خوشخبری مل گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 جون 2017 20:01

مدینہ منورہ میں موجود مریم نواز کو زندگی کی بڑی خوشخبری مل گئی
مدینہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جون2017ء) مدینہ منورہ میں موجود مریم نواز کو زندگی کی بڑی خوشخبری ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز اپنے والد وزیراعظم نواز اور اہل خانہ کے ہمراہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کیلئے مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ مدینہ منورہ میں موجودگی کے دوران مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں زندگی کی بہت بڑی خوشخبری موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کے صاحبزادے جنید صفدر نے اپنی گریجوئیشن مکمل کر لی ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کیلئے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے۔

متعلقہ عنوان :