وزیر اعظم عدلیہ کا احترام اور قانون پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے خود کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کر کے قانون کا احترام کیا ہے،نواز شریف اور ان کا پورا خاندان اس امتحان میں سرخرو ہو گا ، بیرون ملک ذاتی کاروبار کرنا منی لانڈرنگ یا کسی قومی دولت لوٹنے کے زمرے میں نہیں آتا ،اپوزیشن کا اتحاد ایک مخصوص ایجنڈ ے کے تحت ہے

مسلم لیگ (ن)کی رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کاافظار ڈنر سے خطاب

جمعرات 22 جون 2017 22:16

بورے والا :(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی وائس چیئر مین ممبر قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور قانون پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے خود کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کر کے قانون کا احترام کیا ہے انشاء اللہ ہمارے قائد اور ان کا پورا خاندان اس امتحان میں سرخرو ہو گا وزیر اعظم نواز شریف کا ایک بیٹا سعودی عرب میں ملز چلاتا ہے اور دوسرا لندن میں اپنا کاروبار کرتا ہے بیرون ملک ذاتی کاروبار کرنا منی لانڈرنگ یا کسی قومی دولت لوٹنے کے زمرے میں نہیں آتا مگر بعض قوتوں نے میاں نواز شریف کے بیٹوں بھائی شہباز شریف اور اب ان کے داماد کو بھی جے آئی ٹی میں بلوا کر جو توقعات لگا رکھی ہیں وہ کبھی پوری نہیں ہو نگی انشاء اللہ وہ وزیر اعظم ہیں اور آئندہ بھی بنیں گے پوری قوم کی حمایت ان کے ساتھ ہے اپوزیشن نے جو اتحاد کیا ہے وہ ایک مخصوص ایجنڈہ ہے انشاء اللہ اس سے حکومت جانے والی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی بورے والا چوہدری ارشاد احمد ارائیں کی طرف سے مقامی ہوٹل میں دیئے گئے پرتکلف افطار ڈنر کے موقع پر بورے والا پریس کلب کے عہدیداروں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا افطار ڈنر میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن کے چیئر مین سردار شہزاد احمد ڈوگر ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے وہاڑی میاں محمد ثاقب خورشید ،چیئر مین ضلع کونسل وہاڑی پیر غلام محی الدین چشتی ،چیئر مین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق ارائیں ،وائس چیئر مین حاجی افتخار احمد بھٹی ،وائس چیئر مین ضلعی بیت المال سردار فاروق احمد ڈوگر ،بلدیہ بورے والا کے کونسلرز رانا شاہد علی ،رانا مظہر مختار ،سردار ظہور احمد ڈوگر ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد علی ،رانا ارشاد احمد ،سیٹھ اسرار احمد ،حاجن فوزیہ نسرین ،چوہدری عمران غفور ،شکیل حشمت ،شکیل نواز ڈھلوں ، عبدالخالق ٹھیکہ،بنک آفیسر چوہدری محمد صدیق ،چوہدری محمد سرور گجر،سابق ناظم چوہدری ریاض احمد ارائیں ،میاں ثناء اللہ رحمانی ،چیئر مین یونین کونسلز نعیم اعجاز چوہدری ،حاجی محمد وارث ارائیں ،زاہد رسول کے علاوہ مسلم لیگی کارکنوں محمد حسین بھٹی ،غلام رسول زیدی ،محمد اسماعیل ہنجرا سمیت سیاسی سماجی شہری حلقوں کے نمائندہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔