زار سکولوں کی شمسی توانائی پر منتقلی، پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے 10 ہزار سے زائد سکول روشن ہونگے

قوم کا مستقبل روشن ہوگا تو پاکستان روشن ہوگا، پروگرام پر 9 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، دور دراز علاقوں کے سکولوں کو شمسی توانائی سے روشن کیا جائے گا،اس شاندار پروگرام سے لاکھوں بچوں اور بچیوں کو فائدہ پہنچے گا وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 22 جون 2017 22:16

زار سکولوں کی شمسی توانائی پر منتقلی، پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں اجلاس منعقد ہوا جس میں ’’خادم پنجاب اجالا پروگرام‘‘ کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خادم پنجاب اجالا پروگرام فروغ تعلیم کیلئے ایک شاندار اور منفرد اقدام ہے جس کے تحت صوبے کے 20 ہزار سکولوں کو مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا اور پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے 10 ہزار سے زائد سکولوں میں سولر پینلز لگائے جائیں گے اور اس پروگرام پر تقریباً 9 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی سے محروم دور دراز علاقوں کے سکولوں کو شمسی توانائی سے روشن کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس شاندار پروگرام سے لاکھوں بچوں اور بچیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اربوں روپے کے وسائل قوم کے روشن مستقبل پر صرف کر رہی ہے کیونکہ قوم کا مستقبل روشن ہوگا تو پاکستان روشن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس پروگرام کو انتہائی تیزی اور اعلیٰ معیار سے پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ کا موثر میکانزم وضع کیا جائے۔ صوبائی وزیر رانا مشہود احمد، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ چوہدری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :