بنوں،مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق، گیارہ زخمی ہو گئے

جمعرات 22 جون 2017 22:12

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے جن میں پانچ کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے مسافر کوچ پشاور سے ٹانک جا رہی تھی کہ راستے میں تھانہ ڈومیل کی حدود انڈس ہائی وے چوک پر مخالف سمت سے آنے والی ٹرالر کیساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچی سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں تصادم کے بعد زخمیوں کو فوری علاج اور جاں بحق ہونے والوں کو شناخت کیلئے خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق پانچ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے حادثے میں مرنے والوں کی شناخت آمنہ بی بی زوجہ قیذار ،محمد عمران ولد عطا محمد ،مسافر کوچ ڈرائیورگل اسلم سکنہ لکی مروت ،جبران ولد رمضان لکی مروت کے نام سے کی گئی ہے جبکہ دو کی شناخت آخری اطلاعات تک نہ ہوسکی زخمیوں میں فرحان ولد محمد رمضان ،نسیم اللہ،حکومت خان ،محمد منیر ولد آنار گل سکنہ ٹانک،سید اللہ ولد میر ولی خان ،حیدر علی ولد عزت خان سکنہ دیر ،وسیم ولد عبداللہ لکی مروت ،مسماةنور میندا شامل ہیںایک زخمی کی شناخت نہ ہوسکی جاں بحق ہونے والے تدفین کیلئے آبائی علاقوں کو پہنچائے گئے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے دونوں گاڑیوں کو پولیس اپنی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :