امن امان کی بہترین صورت حال کوبرقرار رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ،عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے،کمشنر ژوب

جمعہ الوداع اور عید کے موقع پر سیکورٹی کے لیے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے ، غلام فرید

جمعرات 22 جون 2017 22:12

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) کمشنر ژوب ڈویژن غلام فرید نے کہا ہے کہ امن امان کی بہترین صورت حال کوبرقرار رکھنے کے لیے انتہائی اقدامات کئے جائیں گے عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جمعہ الوداع اور عید کے موقع پر سیکورٹی کے لیے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے امن امان کی صورت حال کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا سیکورٹی کے اقدامات محض رسمی نوعیت کے نہیں بلکہ سیکورٹی اداروں کے ہر فرد و اہلکار کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری ،خلوص نیت اور ہوشیاری سے ادا کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار کمشنر ژوب ڈویژن نے جمعہ الوداع اور عید کے موقع پر امن و امان کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس لورالائی ڈویژن عبداللہ خان ،ڈپٹی کمشنر لورلائی دائود خلجی،ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ ،ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل حبیب الرحمن جاموٹ،ڈپٹی کمشنر بارکھان اکبر خان ترین،کرنل بلا،میجر وقاص ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او لورالائی محمد انور کیھتران ،ڈی پی او ژوب زاہد آفاق،ڈی پی او موسیٰ خیل عبدالغفور مری ،ڈی پی او شیرانی کمال خان،ڈی پی او قلعہ سیف اللہ شمائل ریاض ملک،آئی بی کے نمائندہ گل دین حسنی اور لورالائی سکاوٹس فرنٹئیر کور کے کیپٹن محمد علی کیانی نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ژوب ڈویژن نے کہا کہ ژوب دویژن میں امن امان کی بہترین فضا اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور سیکورٹی اداروں کی باہمی ہم آہنگی اور محنت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان سے سختی سے نمٹا جائے انہوں نے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومتی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کئے جانے والے اقدامات محض رسمی نہیں ہونے چاہیے بلکہ سیکورٹی اداروں کے ہر آفیسر اور اہلکار کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری،خلوص نیت اور ہوشیار ی سے ادا کرنے چاہیے اجلاس کے دوران ڈی آئی جی پولیس ژوب ڈویژن اور دیگر آفیسران نے سیکورٹی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کی جمعہ الوداع اور عید کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دئیے جائیں گے تمام مساجد اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لیے خصوصی پلان تیار کیے گئے ہیں اضافی پولیس چوکیوں کا قیام موبائل پولیس گشت اور سادہ لباس میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے مساجد اور امام بارگاہوں میں واک تھرو گیٹس کے ذریعے چیکنگ کا انتظام کیا جائے گا عید اکی چھٹیوں کے دوران نیشنل ہائی ویز عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے بھی خصوصی اقدامات کی ہدایت جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :