چکوال، مصالحتی عدالت چکوال نے فریقین کے درمیان مزید راضی نامے کرادیئے

جمعرات 22 جون 2017 22:11

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء)مصالحتی عدالت چکوال نے فریقین کے درمیان مزید راضی نامے کرادیے، شفقت حسین ولد محمد خان ساکن بشارت بنام غلام حسین ولد غلام اکبر کے درمیان مصالحتی جج سید نصیر عباس شاہ نے راضی نامہ کرادیا، جبکہ ایک اور مقدمے میں عائشہ صدیقہ بنام اسرار الحق ولد عبدالطیف ساکن فیصل کالونی تلہ گنگ فیملی کا مقدمہ تھا مصالحتی جج نے دو گھنٹے کے مذاکرات کے بعد ان میں راضی نامہ طے کرادیا، مذکورہ دونوں مقدمات کئی سال سے فیملی عدالت میں زیر سماعت تھے، فریقین کے درمیان راضی نامہ طے پاجانے کے بعد دونوں فریقین اخراجات کے علاوہ وقت کے ضیائع سے بھی بچ گئے، مصالحتی عدالت پر لوگوں کا اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے اور کئی کئی سالوں سے زیر سماعت مقدمات کا فیصلہ اب گھنٹوں میں طے ہونا شروع ہوگیا ہے۔