حافظ آباد، قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر سٹی پولیس نی3پولیس کانسٹیبلوں کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 22 جون 2017 22:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) حافظ آباد کے مین بازار میں خاتون جوڈیشل افسر اوراسکے خاوندکو مبینہ طور پر گالی گلوچ کرتے ہوئے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر سٹی پولیس نی3پولیس کانسٹیبلوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا۔جنھیں ہتھکڑیاں لگا کر علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انکا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جناح چوک حافظ آباد کے رہائشی مظہرالحق ایڈوکیٹ اپنی جوڈیشل افسر بیوی اور بچوں کے ہمراہ مین بازار میں شاپنگ کے لئے آئے جہاں 3پولیس کانسٹیبلوں صفدر علی اور ، علی رضا، وغیرہ نے جوڈیشنل افسرکے خاوند سے گالی گلوچ کرتے ہوئے اسے گریبان سے پکڑ لیا اور انہیں قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ جس پر سٹی پولیس نے تینوں پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا۔ بعدازاں مذکورہ پولیس ملازمین کو ہتھکڑیاں لگا کر سول جج/علاقہ مجسٹریٹ محمد حارث صدیقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔جہاں عدالت نے انکا ایک دن کا ریمانڈ دے دیا۔

متعلقہ عنوان :