وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس کے گھر آمد ،والدکی وفات پر اظہارتعزیت

جمعرات 22 جون 2017 22:10

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس کے گھر آمد ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ایبٹ آباد میں رکن صوبائی اسمبلی اور ڈیڈیک ایبٹ آباد کے چیئرمین سردار محمد ادریس کے گھر گئے اور انکے والد حاجی عبدالعزیز کی وفات پر انکے اہل خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کچھ دیر غمزدہ لواحقین کے ساتھ رہے اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ صوبائی وزراء مشتاق احمدغنی، قلندر لودھی، حاجی عبدالحق، اکبر ایوب، اراکین صوبائی اسمبلی زر گل خان، فیصل زمان اور سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب کے علاوہ سردار محمد ادریس کے بھائی عبدالرحمان اور مولانا حبیب الرحمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔