بنوں:بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں کے زیر اہتمام میٹرک کے نتائج کا اعلان

جمعرات 22 جون 2017 22:10

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں کے زیر اہتمام میٹرک کے نتائج کا اعلان کل بروز ہفتہ کیا جائے گا ہفتہ کی صبح پریس بریفنگ کے دوران ٹاپ 20 کیساتھ ساتھ پوزیشن ہولڈر اور تمام رزلٹ کا اعلان کیا جا ئے گا اسی روز دو پہر گزٹ بک کاپیاں انکوائری آفس بنوں بورڈ ،نیشنل بنک مین برانچ ،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2لکی مروت اور گورنمنٹ شہید بہرام احمد خان ہایئر سیکنڈری سکول سرائے نورنگ میں دستیاب ہوں گی تمام پرائیویٹ طلبہ و طالبات کی ڈی ایم سیز متعلقہ امتحانی سنٹر جہاں سے امتحان دیا ہو اسی روز وہاں پر دستیاب ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :