ْ عوام الناس کو ہر شعبے میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہے،ملک عثمان حمزہ اعوان

جمعرات 22 جون 2017 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 130کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ حکومت عوام الناس کو ہر شعبے میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہے ان کے دور حکومت میں آئے روز کسی نہ کسی بحران نے سر اٹھایا ہوتا ہے حکومتی وزراء اپنے محکموں میں بہتری لانے اور عوامی حالت کو بہتر کرنے کی بجائے اپنے بادشاہ اور ان کے شہزادوں کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوکے اعوان کے معززین کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دوسری جانب غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوامی مشکلات میں اضافہ کیاہے موجودہ حکومت نے قومی اداروں کو بھی سیاسی بنانے کی کوشش کی ہے جو عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے اپنے آقاؤں اور انکے درباریوں کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ کو شکست سے دوچار ہونا پڑے گا ۔