ریسکیو1122نے پولیس کالج سہالہ میں 290 پولیس اہلکارو ں کی ا یمرجنسی مینجمنٹ پر تربیت کی

جمعرات 22 جون 2017 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے 290 سب انسپکٹرز کو پولیس کالج سہالہ میں حادثات اور سانحات میںپیشہ ورانہ ایمرجنسی رسپانس پر تربیت دی ۔ مسِ دیبا شہنازاختر سربراہ شعبہ کمیونٹی سیفٹی و انفارمیشن ریسکیو 1122 پنجاب کی سربراہی میں کمیونٹی سیفٹی اینڈ ٹریننگ ٹیم نے پولیس اہلکاروں کو چار روزہ بیسک لائف سپورٹ، فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی تربیت دی۔

تاکہ پولیس اہلکاروںمیں حادثات اور سانحات سے نبرد آزما ہونے کیلئے پیشہ ورانہ سوچ کو بیدار کیا جائے اور وہ کسی بھی حادثے یا سانحے میںایمرجنسی متاثرین کو پیشہ ورانہ رسپانس کر کے پولیس اہلکارموثر کردار ادا کرسکیں۔ پولیس کالج سہالہ میںزیر تربیت290سب انسپکٹر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو گولڈن آور مینجمنٹ ہنگامی انخلاء ریسکیو طریقہ کار، بیسک لائف سپورٹ فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی تربیت دی گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے ٹرینرز نے پولیس اہلکاروں کو زندگی بچانے کی مہارتوں مثلاًً سانس کے راستے میں کسی بیرونی چیز سے رکاوٹ کو دور کرنے، دل کی دھڑکن کو بحال کرنا، بجلی کے جھٹکے سے صدمے کی حالت کے متاثرین کی مدد ،ہڈی ٹوٹنے ، خون بہنے کی صورت میںپیشہ ورانہ مدد کو عملی مشقوں کے ذریعے سکھایا۔ریسکیو 1122 نی290 سب انسپکٹر کو ایمرجنسی مینجمنٹ کے بارے میںبذریعہ پکچرز پریذنٹیشن ، بڑے حادثات کی کیس سٹڈی اور عملی مشقوں کے ذریعے ترتیب دی۔

تمام شرکاء کی صلاحیتوںکا جائزہ تحریری اور عملی امتحان کے ذریعے لیا گیا۔ 70 فیصد نمبر حاصل کرنے والے شرکاء کو کامیاب قرار دیا جائیگا جبکہ 70 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے دوبارہ ٹیسٹ کے مرحلے سے گزریں گے ۔تربیت کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ ڈاکٹر تاجک سہیل حبیب نے ریسکیو 1122 کے ٹریننگ ٹیم کی 2009 سے سہالہ کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا ایمرجنسی مینجمنٹ کی ٹریننگ اداروں کے مابین باہمی ربط کو بڑھاتی ہے اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیںاورانہوں نے مِس دیبا شہناز اختر سربراہ معلومات ریسکیو 1122 پنجاب کا بمعہ ٹیم ٹریننگ سروسز کو سراہا اور مِس دیبا اور تمام ٹیم کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :