ڈاکٹر طاہر القادری کا سینیٹرمشاہد حسین سید کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 22 جون 2017 22:06

ڈاکٹر طاہر القادری کا سینیٹرمشاہد حسین سید کے والد کے انتقال پر اظہار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مسلم لیگ ق کے رہنمااور سینیٹرمشاہد حسین سید کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے ،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،بشارت جسپال،فیاض وڑائچ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،ساجد بھٹی و دیگر رہنمائوں نے مشاہد حسین سید سے انکے والد کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے اور انکی مغفرت کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :