عید الفطر تعطیلات :ملکہ کوہسار مری میں صبح 7بے سے رات2بجے تک بھاری ٹریفک اور مقامی افراد کے علاوہ موٹر سائیکل کے داخلے پر مکمل پابندی عائد

جمعرات 22 جون 2017 22:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ملکہ کوہسار مری میں صبح 7بے سے رات2بجے تک بھاری ٹریفک اور مقامی افراد کے علاوہ موٹر سائیکل کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جبکہ جی پی او چوک کو نو پارکنگ زون قرار دینے کے ساتھ مری کے اندر 200میٹر تک کسی قسم کی پارکنگ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان واجد ستی کے مطابق چیف ٹریفک افسر راولپنڈی یوسف علی شاہد کی ہدایات پر ملکہ کوہسار مری میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ صبح 7بجے سے رات02بجے تک بند رہے گا جبکہ مقامی افراد کے علاوہ موٹر سائیکل کا داخلہ مری کے لئے بند ہوگا انہوںنے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران سیاح مری کے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے اور سفر کے دوران ٹریفک اور موسم کی صورتِ حال جاننے کے لئے FM 93اورFM 102.2 سے ہر 15منٹ بعد تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں نیز ٹریفک ہیلپ لائنز سے بھی مدد لی جا سکتی ہے انہوںنے کہا کہ بغیر روٹ پرمٹ اور اوور لوڈ گاڑیاں مری میں داخل نہیں ہو سکیں گی تمام سیاح براستہ ایکسپریس وے اور آر ایم کے روڈ مری آ جا سکتے ہیں انہوںنے کہا کہ تمام قسم کی گاڑیاں ہوٹلوں کی مخصوص پارکنگ میں ہی کھڑی کی جائیں گی گاڑیاں ٹی ایم اے مری کی فراہم کردہ پارکنگ ایریا میں بھی پارک کی جا سکتی ہیں جبکہ مری میں تمام چوراہوں پر 200میٹر تک گاڑی پارک کرنا منع ہے جی پی اوچوک مکمل نو پارکنگ زون ہے اس کے ارد گرد بھی کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہ ہے انہوںنے بتایا کہ غلط پارک شدہ گاڑیوں کے لئے 5عدد لفٹر ز اور ٹریفک کی نفری موجود ہو گی غلط پارکنگ کی صورت میں گاڑی ضبط کر لی جائے گی انہوںنے کہا کہ سیاحوں اور شہریوں سے اپیل کی کہ عید الفطر کے موقع پر ٹریفک پولیس ، پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں تاکہ ان کے سفر کو خوشگوار بنایا جا سکے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :