ڈسٹرکٹ میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہے لیویز کی نفری بڑھا کر مختلف چیک پوسٹوںپر تعینات اور مضافات مین شاہراہوں پر گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر پشین مہران بلوچ

جمعرات 22 جون 2017 22:03

کوئٹہ۔22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) اسسٹنٹ کمشنر پشین مہران بلوچ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہے لیویز کی نفری بڑھا کر مختلف چیک پوسٹوںپر تعینات اور مضافات مین شاہراہوں پر گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس نے ڈسٹرکٹ میں امن دشمن عناصر ،چوروں اور ڈاکوؤں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے ڈسٹرکٹ ایک گھر کی مانند ہے گھر میں بسنے والے افراد کی جان ومال کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ قانون کے شکنجے سے کوئی بچ نہیں سکتا سماج اور امن دشمن عناصر کی گردنیں دبوچ کر ہی دم لیں گے ڈسٹرکٹ کے خارجی اور داخلی راستوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے عید کی آمد سے قبل ہی بی ایریا میں لیویز اہلکاروں نے پیدل گشت شروع کردیا ہے تاکہ عوام بلا خوف عید کی خوشیاں منانے کیلئے بازاروں میں شاپنگ کرسکیں انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام کے آخری عشرے میں دکاندار اخوت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر میں ناجائز تجاوزات سے گریز کریں عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں عوام کے تعاون ہی سے جرائم اور برائیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔