ایڈیشنل سیشن جج سید محمد ہارون اور ڈپٹی کمشنر زیارت محمد افضل نے جوڈیشل کمپلیکس زیارت میں تعمیراتی کام کا معائنہ

جمعرات 22 جون 2017 22:03

کوئٹہ۔22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء)ایڈیشنل سیشن جج سید محمد ہارون اور ڈپٹی کمشنر زیارت محمد افضل نے جوڈیشل کمپلیکس زیارت میں تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسین بی اینڈ آر بہرام گچکی بھی موجود تھے ۔ایڈیشنل سیشن جج اور ڈپٹی کمشنر زیارت نے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کو مزیدبہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ وقتا ً فوقتاً کام کی جانچ پڑتال کریں گے ۔