ہم نے بلوچستان کو پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کے لئے کھول دیا ہے ، سی پیک سے بلوچستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے ، سرمایہ کار پورے اعتماد کے ساتھ بلوچستان آ رہے ہیں ، صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کر رہی ہے اور بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے اور ان کی رہنمائی کے لئے فعال کردار ادا کررہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری
جمعرات 22 جون 2017 22:03
(جاری ہے)
نیپال کی سفیر نے ان میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ نے نیپال کی سفیر کو آگاہ کیا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے حکومتی اقدامات کی مثبت نتائج سامنے آرے ہیں جلد بلوچستان میں اسٹیل مل اور آئل ریفائنری جیسے منصوبوں کا آغاز ہونے جارہاہے جبکہ کینیڈا کی حکومت کے ساتھ ایک ہزار میگاواٹ شمسی پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے، اس کے علاوہ کوئٹہ میں ماس ٹرانزٹ ٹرین سسٹم کے منصوبے کو بھی عملی جامع پہنایا جارہاہے ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم ، صحت ، صاف پانی کی فراہمی اور امن و امان انکی حکومت کی ترجیحات ہیں، ملاقات میں کھیل وثقافت، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں نیپال اور بلوچستان کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ سے اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ان شعبوں میں کھلاڑی ، طالب علموں اور فنکاروں کے وفود کے دوروں کا اہتمام کرتے ہوئے روابط میں اضافہ کیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیپال کی طرح بلوچستان بھی خوبصورت مناظر سے بھر پور خطہ ہے جہاں سیاحت کے فروغ کی بے پناہ گنجائش موجود ہے ۔ ہم سات ہزار سال پرانی مہر گڑھ تہذیب کے وارث ہیں اور ہمیں اپنی تہذیب و ثقافت اور دیرینہ روایات پر فخر ہے۔ نیپال کی سفیر نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور بلدیاتی اداروںکی مضبوطی پر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے چمپین ٹرافی میںپاکستان کے فتح پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد بھی پیش کی اور انہیں نیپال کی دورے کی دعوت بھی دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.