آئندہ مالی سال کے دوران بلوچستان میں 18 لاکھ بچوں کو سکولز میں داخل کرانے کا ہدف پوراکیاجائے گا،بلوچستان اسمبلی

جمعرات 22 جون 2017 22:03

کوئٹہ۔22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) بلوچستان اسمبلی کو بتایاگیاہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران بلوچستان میں 18 لاکھ بچوں کو سکولز میں داخل کرانے کا ہدف پوراکیاجائے گاجبکہ عید کے فوراً بعد تربت اورخضدار میں میڈیکل کالجز میں باقاعدہ کلاسز اجراء ہوجائے گا۔ صوبائی اسمبلی کے بجٹ سیشن کا آخری اجلاس جمعرات کواسپیکر راحیلہ حمیدخان درانی کی صدارت میں ہوا ۔

اجلاس میں وزیر خزانہ سردار اسلم بزنجو نے منظور شدہ اخراجات کے مصدقہ گوشوارے بجٹ2017-18اور ضمنی میزانیہ بابت سال2016-17ء ایوان کی میز پر رکھے۔ پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے میر عبدالکریم نوشیروانی اور اپوزیشن رکن سردار عبدالرحمان کھیتران نے اگلے مالی سال کے بجٹ کو متوازن اورعوام دوست قراردیتے ہوئے بجٹ کی منظوری پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور انکی ٹیم کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سردار کھیتران کا کہنا تھا کہ لاء ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو بھی ایک اعزازیہ دیا جائے جبکہ میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ وہ بی آرسی خاران، خارن روڈ اور ضلع خاران میں سولر انرجی سے متعلق مسائل حل کرانے کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اختتا می کلمات کے صوبائی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :