لاڑکانہ:اے ڈی خواجہ سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، سہیل انور سیال

امن وامان کی صورتحال بہتر ہے، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، بینظیر کی زندگی مشعل راہ ہے،صوبائی وزیرداخلہ و زراعت سندھ کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 22 جون 2017 21:24

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) اے ڈی خواجہ سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، امن وامان کی صورتحال بہتر ہے، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، بینظیر کی زندگی مشعل راہ ہے، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرداخلہ و زراعت سندھ سہیل انور سیال نے درگاہ مشوری شریف کے سجادہ نشین شفیع محمد مشوری کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال بہترہے، میں نے بذات خود امن و امان کا جائزہ لیا ہے، ماہ رمضان کے دوران مختلف شہروں میں جاکر شہریوں سے ملاقاتیں کرکے امن و امان کے قیام کے متعلق پوچھ تاچھ کی ہی؛ عیدالفطر کے موقعے پر امن و امان بحال رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے، آئی جی پی سندھ کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جاب میں کہا کہ ان کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، یہ معاملہ عدلیہ کی زینت بنا ہوا ہے، اس پر مزید گفتگو کر نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر طارق سیال، شفیع محمد مشوری، اے سی سید جواد حیدر شاہ، ڈی ایس پی لیاقت علی عباسی سمیت جماعت کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ دوسری جانب اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے، جو عوامی کدمات میں یقین رکھتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دوراقتدار میں ہزاروں بے روزگاار افراد کو روزگار فراہم کیا ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، جس نے ہمیشہ عوام اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی اوراپنی جان بھی قربان کردی، وہ ہمارا حوصلہ اور ہمت کی علامت ہیں، جو آج بھی کروروں لوگوں کی دلوں پر راج کرتی ہیں، بینظیر بھٹواور اس کے فکر کو کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا ہے، اب وہ دن دور نہیں جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فکر و فلسفے کو عملی روپ مل جائے گا اور ملک میں ایک مرتبہ پھر نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں وفاق اور صوبوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوگی، اور ترقی کا نیا باب شروع ہوجائے گا۔