پاکستان ریلوے سمپارس یونین کا 92 نیوز کے رپورٹر حافظ فیاض احمد کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 22 جون 2017 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) پاکستان ریلوے سمپارس یونین (رجسٹرڈ) این آئی آر سی اسلام آباد کے مرکزی سیکرٹری نشرو اشاعت محمد اکرم معظم نے 92 نیوز کے سینئر رپورٹر حافظ فیاض احمد کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

محمد اکرم معظم نے کہا کہ اللہ پاک حافظ فیاض احمد اور ان کے اہل خانہ کو اس عظیم سانحہ میں صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :