پشاور،عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی پانی کی فراہمی اور نکاسی کے امور سے متعلق عملہ کے اراکین اپنے فرائض منصبی ادا کریں گے

جمعرات 22 جون 2017 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) حکومت خیبر پختونخوا کے اعلامیے کی پیروی کرتے ہوئے مجاز حکام نے حکم دیا ہے کہ 26،27اور28جون کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی پانی کی فراہمی اور نکاسی کے امور سے متعلق عملہ کے اراکین اپنے فرائض منصبی ادا کریں گے تاکہ ایزنشل سروسز ایکٹ 1958کے تحت اعلان شدہ ضروری خدمات کی پشاور کے لوگوں کو پانی کی فراہمی بشمول نکاسی ، صفائی اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کی خدمات یقینی بنائی جاسکیں۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان واٹر اینڈ سنیٹیشن سروسز پشاور(WSSP) کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :