پشاور،صوبائی حکومت نے 13سینئر کلرکوں کو گریڈ سولہ میں مستقل ترقی دیکر اسسٹنٹ کے عہدوں پر تعینات کردیا

جمعرات 22 جون 2017 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) صوبائی حکومت نے 13سینئر کلرکوں کو گریڈ سولہ میں مستقل ترقی دیکر اسسٹنٹ کے عہدوں پر تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کے عہدے پرترقی پانے والوں میں سے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے محبوب شاہ ،تسلیم گل ، محکمہ خزانہ کے عمران سعید ، محکمہ تعلیم کے جہانزیب ،محکمہ زراعت کے راج ولی ، محکمہ قانون کے مس شمائلہ ، پی ایچ اے کے زیارت گل ، فاٹا سیکرٹریٹ کے عبدالمجید ، شعبہ ٹرانسپورٹ کے نیازعلی ، محکمہ قانون کے زاہد اللہ ، محکمہ آبپاشی کے رحم دراز ، محکمہ داخلہ کے نذر باچا ، شاہی مہمند ، شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :