پشاور ،وفاقی حکومت کی جانب سے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرصاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے گا

مجموعی طور پرملک بھر کے چودہ ائیر پورٹ پرصاف پانی کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگائے جائینگے

جمعرات 22 جون 2017 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) وفاقی حکومت کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور چترال ائیرپورٹ پرمسافروں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے جامعہ حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے پرکام مکمل ہونے کے بعد فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے پرکام آخری مرحلے میںداخل ہو چکا ہے جس کے بعد فلٹریشن پلانٹ کے قیام کے لئے ائیرپورٹ کے مختلف مقامات پر سرو ے کیاجائیگا۔

جس کے بعد فلٹریشن پلانٹ قائم کیا جائے گامجموعی طور پرملک بھر کے چودہ ائیر پورٹ پرصاف پانی کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگائے جائینگے۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرتعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز کو آمد و رفت مزید بڑھ جائیگی ۔ جبکہ ممکنہ طور پر رات کی پروازوں کاسلسلہ بھی کھول دیا جائے گا۔