راولپنڈی،شدید بارشوں کی پیشن گوئی ،واسا نے عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کافیصلہ کرلیا

ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے فلڈ ریلیف مراکز کی نگرانی ایس ڈی او کی کو سونپنے کے ساتھ متعلقہ عملے کو موجود رہنے کی ہدایت

جمعرات 22 جون 2017 21:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)راولپنڈی نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے راولپنڈی میں قائم چاروں فلڈ ریلیف مراکز کی نگرانی ایس ڈی او کی سطح کے افسر کو سونپنے کے ساتھ متعلقہ عملے کو موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ممکنہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی پلان بھی ترتیب دے دیا ہے اس ضمن میں چیئرمین واساضیااللہ شا ہ نے جمعرات کے روز ہنگامی پلا ن کا جائزہ لینے کیلئے نالہ لئی کی ملحقہ آبادیوںکا دورہ کیااس موقع پر انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران بالخصوص6 2 اور 27جون کو شدید بارشوں کی پیش گوئی اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر واسا نے ہنگامی پلان مرتب کیا ہے جس کے تحت کیلئے عید کی چھٹیوں میں بھی نالہ لئی کی مانیٹرنگ جا ری رکھی جائیگی اور ضروری عملہ اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر رہے گاپری مون سون پلان کے تحت شہر میں قائم چاروں خصوصی مراکز میں موجودعملہ اپنی ڈیوٹیوں پر موجود رہے گا اور شہریوں کی شکایات پر بر وقت کاروائی عمل میں لائی جائیگی جس کے لئے تمام ڈی واٹرننگ مشینری مکمل طور پر چالو ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں سالا نہ 400سے 600ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاتی ہے اور ایک دن میں 60ملی میٹر سے زیادہ بارش کم ہی ریکارڈ کی جاتی ہے انہوںنے کہاکہ واسا نے نالہ لئی میں بلا رکاوٹ نکاسی آب کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں مگر اس کے باوجود کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کے انتظامات کئے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ پری مون سون منصوبہ بندی کے تحت شہر کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور شہریوں کی شکایات کے فوری چار خصوصی مراکز خیابان سرسید، سیٹیلائٹ ٹائون ، موتی محل اور لیاقت باغ میں قائم کئے گئے ہیں جن کی نگرانی ایس ڈی او کے عہدہ کا افسر کرے گاانہوںنے کہاکہ تمام مراکز میں ڈی واٹرننگ مشینیں موجود ہیں اور کسی بھی جگہ پر پانی کھڑاہو جانے کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :