شہید بینظیر بھٹو کی قربانی نے ہی ملک میں جمہوریت کو استحکام بخشا،رہنماء پیپلزپارٹی

جمعرات 22 جون 2017 21:52

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماچوہدری عثمان نثارپنوں اور صوبائی رہنما صابر حسین بھلہ نے کہاہے کہ شہید بینظیر بھٹو کی قربانی نے ہی ملک میں جمہوریت کو استحکام بخشا انہوںنے مقامی عہدیداران سید اشر ف شاہ غلام غو ث بٹر میاں حسن،نصیر احمد ایم پی اے ،نثار ہاشمی،ریاض قریشی،جمشید پنوں اور چوہدری محمدسرورسرویا کے ہمراہ محترمہ بینظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ کاکیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید بینظیر بھٹو نے عمربھر پسماندہ طبقات کیلئے جدوجہدکی اور ان کے حقوق کی پاسداری کی خاطر ظلم سے لڑتے ہوئے اپنی جا ن دے دی آمروں اوران کے منظور نظر حواریوں نے شہید بینظیر بھٹو کو تین دہائیوںتک ایک سے دوسری عدالت میں گھسیٹا قید تنہائی میں رکھا لیکن وہ ثابت قدم رہیں اور خون کے آخری قطرے تک غیرجمہوری قوتوںکے خلاف بہادری سے نبردآزما رہیں انہوںنے کہاکہ شہید بینظیربھٹو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا پاکستانی عوام جمہوریت کی اس عظیم علمبر دار شخصیت کی مقروض ہے جنہوںنے اپناسب کچھ اپنے لوگوںکو ان کے مستقبل کی خاطر قربان کردیا انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے شہید بی بی کے رہنما اصولوںپر عمل پیرا رہیںگے ۔