تمبو، ہندوتاجر لوٹنے کے دوران مزاحمت پر دن دیہاڑے قتل

ہندوبرادری نے کاروبار بندکرکے مقتول کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا

جمعرات 22 جون 2017 21:46

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) ڈیرہ مرادجمالی میں عیدقریب آتے ہی ڈاکووں کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہندوتاجر کے اغواکے بعد ایک ہندوتاجر کو لوٹنے کے دوران مزاحمت پر گولیاں مارکردن دیہاڑے قتل کردیا گیا مزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعے کے بعد ہندوبرادری میںشدید خوف وہراس اور احتجاجاکاروبار بندکرکے مقتول کی لاش کو سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر رکھکر کئی گھنٹوں تک بلاک کردیا سیاسی سماجی شخصیات کا ہندوبرادری کے ساتھ اظہار ہمدردی کے طور پر احتجاج میں شامل ہوگئے ایک منظم سازش کے تحت اقلیتی برادری کواغوا،قتل اور ڈکیتی کے ذریعے حراساں کیاجارہا ہے جوکہ پولیس کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے مشتعل مظاہرین کا احتجاجی دھرنے سے خطاب پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں سٹی پولیس تھانہ کی حدود مین بازار میں دن دیہاڑے مسلح ڈاکووں نے ہندوتاجر کی دکان میں گھس کر اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکرنے کی کوشش کی تاہم دکاندارتاجر دیپک کمار کی مزاحمت اور شور مچانے پر مسلح ڈاکووں نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا اورموقع واردات سے موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی ناکابندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی واقعے کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ہندوبرداری میں اپنے تمام کاروباری مراکز کو بند کرکے مقتول دیپک کمارکی لاش کو ڈی سی چوک اور پٹ فیڈرکینال پر رکھ کر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بلاک کردیا اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور ہندوپنچائیت کے رہنماوں کونسلرمکھی مانک لعل ،تاراچند،ڈاسومل ،چیترومل نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی نااہلی کے سبب اقلیتی برادری کی جان ومال مکمل طور پر عدم تحفظ کا شکار ہوچکی ہے سابق سینٹر کے بیٹے وکی کمار کوایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہ کیا جاسکا اور شہر میں ہندوتاجروں سے مسلسل ڈکیتی کے وارداتوں کے بعد آج ایک اور ہندوتاجرکو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے جوکہ ریاست کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے وزیراعلی بلوچستان ،چیف سیکرٹری اور کمشنر نصیرآباد ڈویژن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقلیتی برادری کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیئے جائیں جبکہ واقعے کی اطلاع کے بعد مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفور لہڑی،لیبر ونگ کے صوبائی قائم مقام صدر ظفراقبال عمرانی ،شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ سعید احمد ،انجمن تاجران کے رحیم لہڑی،اور نصیرآباد عوامی آواز کے ممتاز مگسی سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات بھی ہندوبرادری سے اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاج میں شامل ہوگئے کئی گھنٹوں تک قومی شاہراہ بند ہونے سے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو شدید گرمی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :