کراچی ،سینٹرل جیل میں رینجرز آپریشن سے پہلے قیدیوں کو گھر جیسا ماحول ملا

جمعرات 22 جون 2017 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) کراچی سینٹرل جیل میں آپریشن سے پہلے بیرک ہو، مدرسہ یا مسجد، قیدیوں کو ہر جگہ گھر جیسا ماحول ملا۔ قیدیوں کو جیل کی وردی نہیں برانڈڈ کپڑے میسر تھے۔ ورزش کا سامان، پنکھے، منرل واٹر کی بوتلیں اور سب کچھ یہاں موجود تھا۔ کراچی کی سینٹرل جیل سے دو خطرناک ملزمان کے فرار کے بعد رینجرز نے آپریشن کیا تو قیدیوں کیلئے عیاشی کا ہر سامان ملا۔

(جاری ہے)

پیسہ پھینک، تماشہ دیکھ کے مصداق قیدی جتنے پیسے دے گا، جیل میں اس کے اتنے ہی مزے ہونگے، چاہے وہ کتنا ہی بڑا مجرم کیوں نہ ہو یہاں تو پرندے پالنے کا شوق بھی خوب پورا ہو رہا تھا۔ بیرکوں میں قیدیوں نے اپنے خرچے پر اضافی پنکھے لگوا رکھے تھے۔ رینجرز آپریشن کے ساتھ منرل واٹر کی بوتلیں اور کھانا پکانے کا سامان بھی ہر بیرک سے برآمد ہوا۔ برانڈڈ کپڑے، ورزش کا سامان، سیوریج لائنوں میں چھپائی گئی ممنوعہ اشیاء بھی ملیں۔#

متعلقہ عنوان :