پشاور , رقم کے تنازعہ پر خاتون کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

جمعرات 22 جون 2017 21:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) کوہاٹ میروزئی میں رقم کے تنازعہ پر خاتون کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس نے دو نامزد ملزم بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے آلہ قتل برآمد کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقہ میروزئی میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر مبینہ ملزمان خان محمد اور جان محمد پسران دوست محمد نے سلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے رشتہ دار خاتون مسماة حسینہ بی بی زوجہ مصطفیٰ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال لائی گئی جہاں پولیس تھانہ محمد ریاض شہید نے مسعود الرحمان ولد لعل گل سکنہ میروزئی کی مدعیت میں واقعہ ماہانہ قسط کمیٹی کی رقم کے لین دین کا تنازعہ قرار دیکر نامزد ملزمان بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس نے بعد ازاں ملزمان کے گھر پرچھاپہ مار کاروائی کے دوران آلہ قتل پستول برآمد کرکے روپوش ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان مقتولہ کے خاوند کے رشتہ دار ہیں جنہوں نے قسط کمیٹی کے رقم کی عدم ادائیگی کے تنازعے پر خاتون کو قتل کرنے کا ارتکاب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :