پشاور, پولیس نی5قمار بازوںا ور2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم وچرس برآمد کرلی

جمعرات 22 جون 2017 21:46

پشاور, پولیس نی5قمار بازوںا ور2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے دائو پر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) کوہاٹ چھائونی پولیس نی5قمار بازوںا ور2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم وچرس برآمد کرلی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چھائونی انسپکٹر محمد علی خان نے سب انسپکٹر ارشد محمود اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کمپنی باغ کے قریب زیر تعمیر پلازہ پرگزشتہ شب اچانک چھاپہ مارا جہاں قمار بازی کی سجائی گئی محفل کوالٹ کر پولیس نے موقع سے پانچ قمار بازوں پیائو ناز ولد مصلی خان۔

رئیس خان ولد امیر ایاز خان،سعید گل ولد نسیم گل ساکنان جنگل خیل،بابر ولد شمروز سکنہ نزد پولیس لائن کوہاٹ اور جواد ولد سجاد سکنہ محلہ قصابان میاں خیل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سیدائو پر لگی مجموعی طور پر 12000روپے کی نقدی اور آلات قمار بازی برآمد کرکے انکے خلاف تھانہ چھائونی میں مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار قمار بازوں کو بعد ازاں مقامی عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ چھائونی محمد علی خان نے بمعہ پولیس پارٹی دو مختلف چھاپہ مار کاروائیوں میں دو منشیات فروشوں محمد مسعود ولد فقیر محمد سکنہ جنگل خیل اور اسد نور ولد جنان سکنہ نوے کلے کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے مجموعی طور پر پانچ کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے انکے خلاف بھی مقدمات درج کرتے ہوئے عدالتی حکم کے تحت جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :