پشاور,پولیس کی کا ر و ا ئی لاکھوں مالیت کی چرس برآمد منشیات سمگلر گاڑی سمیت گرفتار

جمعرات 22 جون 2017 21:43

پشاور,پولیس کی کا ر و ا ئی لاکھوں مالیت کی چرس برآمد منشیات سمگلر گاڑی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) کوہاٹ استرزئی پولیس نے لاکھوں مالیت کی چرس برآمد کرکے منشیات سمگلر کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔بھاری مقدار میں چرس علاقہ غیر اورکزئی ایجنسی سے کوہاٹ سمگل کی جارہی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ استرزئی عبدالرئوف نے پولیس نفری کے ہمراہ مرئی کے علاقہ کام سام کے قریب ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران علاقہ غیر اورکزئی سے کوہاٹ آنے والی ایک بلا نمبر سفید رنگ کی سوزوکی پک اپ کو تلاشی کی غرض سے روک لیا ۔

پولیس نے تلاشی کے دوران سوزوکی پک اپ کی باڈی سے بوری میں بند مجموعی طور پر 12کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے گاڑی میں سوار منشیات کے بین الاضلاعی سمگلر سید منیر ولد سید لعل قاسم سکنہ چشمہ مٹھا خان کوہاٹ کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

منشیات سمیت گرفتار سمگلر کو بعد ازاں تھانہ استرزئی منتقل کردیا گیا جہاں اسکے خلاف چرس سمگل کرنے کے جرم مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گرفتار منشیات سمگلر نے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران چرس علاقہ غیر اورکزئی ایجنسی سے کوہاٹ سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے ۔پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جسمانی ریمانڈ حاصل کرتے ہوئے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیا ہے اور دوران تفتیش ملزم سے منشیات سمگلنگ کے حوالے سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :