منظور وٹو کی قمرزمان کائرہ سے ملاقات

ملکی سیاسی صورت حال، پانامہ لیکس اور جے آئی ٹی کے خلاف مہم کے علاوہ پارٹی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 22 جون 2017 21:43

منظور وٹو  کی قمرزمان کائرہ سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورت حال، پانامہ لیکس اور جے آئی ٹی کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے علاوہ پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا مزید برآں میاں منظور احمد وٹو اظہار تعزیت کے سینٹر مشاہد حسین سید کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد مرحوم سید امجد حسین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لئے دعا کی ۔