ضلعی عدالت، منشیات فروشی کے مختلف مقدمات میں نامزد تین ملزمان کی ضمانتیں خارج

جمعرات 22 جون 2017 21:43

ضلعی عدالت، منشیات فروشی کے مختلف مقدمات میں نامزد تین ملزمان کی ضمانتیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) ضلعی عدالت اسلام آباد نے منشیات فروشی کے مختلف مقدمات میں نامزد تین ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے گزشتہ روز منشیات فروشی کے تین مقدمات کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران تھانہ سیکرٹریٹ میں درج منشیات فروشی کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے فاضل جج نے مقدمہ میں نامزد ملزم عبداللہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی۔

(جاری ہے)

منشیات کا زیر سماعت دوسرا مقدمہ تھانہ ترنول پولیس کی جانب سے درج کیا گیا تھا جس کی سماعت کے دوران فاضل جج نے مقدمہ میں گرفتار ملزم کبیر الدین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج منشیات فروشی کی تیسرے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے فاضل جج نے مقدمہ میں نامزد ملزم قمر نواز کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری بھی خارج کردی۔ تینوں ملزمان کے خلاف ایک کلو گرام سے زائد مقدار میں چرس برآمد ہونے پر متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :