مولانا اعظم طارق قتل کیس میں گرفتار ملزم سبطین کاظمی پر تین جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی

جمعرات 22 جون 2017 21:43

مولانا اعظم طارق قتل کیس میں گرفتار ملزم سبطین کاظمی پر تین جولائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق قتل کیس میں گرفتار ملزم سبطین کاظمی پر تین جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی، ایڈوکیٹ ذوالفقار نقوی نے ملزم سبطین کی جانب سے عدالت میں وکالت نامہ جمع کرا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کے قتل کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم سبطین کاظمی پر مؤرخہ 3جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

سبطین کاظمی کی جانب سے ایڈوکیٹ ذوالفقار نقوی نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔ ملزم کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا،، گذشتہ سماعت پر مقدمے کا چلان عدالت میں جمع کرا دیا گیاتھا۔ ملزم سبطین کاظمی دوحہ کے راستے لندن جاتے ہوئے ائیرپورٹ سے گرفتار ہوا تھاجبکہ اس کے خلاف 2003 ء میں تھانہ گولڑہ میں ایف آ ئی آ ر درج کی گئی۔

متعلقہ عنوان :