عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جولائی تک کی توسیع

جمعرات 22 جون 2017 21:43

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جولائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جولائی تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے ،لہذا بغیر کارروائی سماعت ملتوی دی جائے۔ عدالت نے ملزمان کے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہئے کہ ملزم خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیںجبکہ ایف آئی اے نے ملزمان پر عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :