فیصل آباد:اقلیتی برادری نے قیام پاکستان اوراس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،خلیل طاہر سندھو

صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کے تحفظ کے لئے اقلیتی آبادی کے بڑھتے ہوئے تناسب کو دیکھتے ہوئے ان کی سیٹوں کی تعداد میںاضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے،صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور کی وفد سے گفتگو

جمعرات 22 جون 2017 21:43

فیصل آباد:اقلیتی برادری نے قیام پاکستان اوراس کی ترقی میں اہم کردار ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کے تحفظ کے لئے اقلیتی آبادی کے بڑھتے ہوئے تناسب کو دیکھتے ہوئے ان کی سیٹوں کی تعداد میںاضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اقلیتی برادری نے قیام پاکستان اوراس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر پنجاب اسمبلی میں مینارٹیز کی سیٹوںمیںاضافہ کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس کے لئے پنجاب اسمبلی میں مینارٹیز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بل پیش کیا جا چکا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے اقلیتی اراکین اسمبلی شہزاد منشی اور کانجی رام سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے اس موقع پر ایم پی اے شہزاد منشی نے کہا کہ ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پنجاب اسمبلی میں بل انہوں نے پیش کیا تھا اور اسمبلی میں موجود تمام ممبران بشمول مسلم ممبران کے سب نے متفقہ طور پر مینارٹیز کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اس کی تائید کی تھی۔

متعلقہ عنوان :