حکومت اور اسکے درباری ود ہولڈنگ ٹیکس کے مسئلے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں،شاہد رزاق سکا

حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ سمیت تاجروں کو درپیش دیگر مسائل و مشکلات سے چھٹکارا دلائے،عہدیداران انجمن تاجران فیصل آباد کا تقریب سے خطاب

جمعرات 22 جون 2017 21:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) تاجر برادری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر کے تاجر گزشتہ5 ماہ پر امن احتجاج کر رہے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ حکومت اور اسکے درباری اس مسئلے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیںا ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ سمیت تاجروں کو درپیش دیگر مسائل و مشکلات سے چھٹکارا دلائے ان خیالات کا اظہا ر صدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور دیگر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے حکومت سے مراعات کے حصول کے لالچی نام نہادتاجررہنمائوں کو خبردار کیا کہ وہ محب وطن تاجروں کے خلاف سازشیں بند کر دیں ورنہ وقت آنے پر تاجر برادری ایسے کسی دو نمبری کو معاف نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کہ تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو حکومت تاجر دوست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے و د ہولڈنگ ٹیکس کا مکمل خاتمہ ،سیلز ٹیکس50 لاکھ سے بڑھا کر 5 کروڑ کرنے اورچھوٹے تاجروں کو ویلتھ سٹیٹمنٹ سے مستثنی رکھنے کے جائز مطالبہ کو تسلیم کر لے ،نے کہا کہ اس حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ تاجروں کی معاشی خوشحالی سے ہی حکومت کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے زیادہ ٹیکس ملے گالہذاموجودہ حکومت کوتاجروں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور اس سلسلہ میں بھی زبردستی کی بجائے باہمی مشاورت اور اور افہام تفہیم کی پالیسی اختیارکرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجرو صنعتکار برادری ٹیکس دے رہی ہے اور دینا چاہتی ہے لیکن ٹیکسsystem میںبہت سی قانونی پیچیدگیاں،ابہام اور تکنیکی غلطیاں ہیں جنہیں اگر دور کرنا ضروری ہے تقریب میں سینئر تاجر رہنما مرزا طالب صدیق بیگ ،مرزا اشرف مغل ،حاجی سلیمان ،مرزا مظہر صدیق بیگ ،مرزا محمد شفیق ،حافظ طاہر جمیل میاں ،شیخ سعید ،خواجہ عماد خالد سکا،چوہدری محمد اکرم ،چوہدری محمد اشرف گجر، مظفر یوسف کھوکھر، شیخ عبدالوحید ببر،مرزا طالب صدیق بیگ ،مرزا شفیق ، میا ں ،شیخ سعید،چوہدری اعجاز، چوہدری محمد اکرم ،حاجی ندیم وہرہ ، مرزافضل مغل ، ایس ایم ایوب، ظہیررامے، عامر حمید سینڈی، رانا اشفاق احمداور دیگر موجود تھے