کراچی,ڈی آئی جی ٹریفک نے یوم القدس کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان کردیا

جمعرات 22 جون 2017 21:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) ڈی آئی ٹریفک نے یوم القدس کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان کردیاہے،ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 23جون کو بعدنمازجمعة المبارک ISO کی جانب سے یوم القدس ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹرتک نکالی جائے گی ،عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ریلی کی وجہ سے ایم اے جناح روڈکے بجائے متبادل روٹ کاانتخاب کریں تاکہ اپنی منزل مقصود باآسانی پہنچ سکیں۔

جبکہ تین ہٹی یالسبیلہ سے آنے والی ٹریفک گرومندرسے دائیں جانب سولجربازاراوربائیں جانب سے بنوری سنگل کی جانب جیل چورنگی پی پی چورنگی کی طرف جاسکے گی ۔پریڈی اسٹریٹ ریگل سے جانب تبت سینٹرجانے والے ٹریفک کوپریڈی چوک اورصدردواخانے سے پی پی چورنگی موڑدیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح فریسکوعیدگاہ چوک سے تبت سینٹرجانے والے ٹریفک کوجوبلی سے آغاخان سوئم روڈسے بائیں جانب انکل سریااورکوسٹ گارڈسے سولجربازارموڑدیاجائے گایاجانب نشترروڈکی جانب موڑدیاجائے گا۔

دائودپوتہ روڈلکی اسٹارسے آنے والے ٹریفک کوپریڈی چوک سے دائیں جانب صدردواخانہ سے پی پی چورنگی موڑدیاجائے گا۔آغان خان سوئم روڈگارڈن سے کوسٹ گارڈآنے والے ٹریفک کوبہادریارجنگ روڈسولجربازارسے جانب گرومندرموڑدیاجائے گا۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ جلوس کے اوقات میں درج بالاراستوںسے اپنی منزل مقصود کاتعین کریں ۔

متعلقہ عنوان :