فیصل آباد,چکن پاکس کے مرض میں مبتلا مزید دو مریض ہسپتال پہنچ گئے

جمعرات 22 جون 2017 21:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء)چکن پاکس کے مرض میں مبتلا مزید دو مریض الائیڈ ہسپتال پہنچ گئے‘تفصیلات کے مطابق انتیس سالہ آصف ولد اعجاز چک نمبر217ر ب سلطان ٹائون ‘پچیس سالہ محمد مدثر ولد طاہر اقبال تحصیل جھمرہ کے رہائشی چکن پاکس کے موذی مرض میں مبتلا ہو کرمیڈیکل ایمرجنسی اور آئیسولیشن وارڈ الائیڈ ہسپتال منتقل ہوئے جہاں ڈاکٹرز ان کا علاج و معالجہ کررہے ہیں ۔