فیصل آباد, ایسوسی ایشن آف ایشین حجاج کا نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو

مملکت سعودی عرب کا ولی عہد مقر ر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم

جمعرات 22 جون 2017 21:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) ایسوسی ایشن آف ایشین حجاج کے کنوئیر حافظ شفیق کاشف نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت سعودی عرب کا ولی عہد مقر ر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن اور عرب اسلامی اتحاد کے مفادات کے تحفظ کے لیے شہزادہ محمد بن سلیمان کی قیادت ناگزیر تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم نائف بن عبد العزیز سابق وزیر داخلہ اور ان کے بیٹے محمد بن نائف کی بطور وزیر داخلہ سعودی عرب کی داخلی سلامتی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں لہذا سعودی عرب کو اب نوجوان قیادت کی ضرورت ہے اور محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی داخلی سلامتی دہشت گردی کے خاتمے خود مختار خارجہ پالیسی اور معا شی اقتصادی استحکام کے لیے اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوایا ہے ۔حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ سعودی عوام اور خاندان کا مکمل اعتماد حاصل ہے ۔